ابنا: پٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں اضافے اور جلاو? گھيراو?کے دوران جلنے والي گاڑيوں کا معاوضہ نہ ملنے پرکراچي ٹرانسپورٹ اتحاد کي اپيل پرشہر ميں ٹرانسپورٹرز نے جزوي ہڑتال کي.
صبح کے اوقات ميں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر انتہائي کم رہيں تاہم بعد ميں مختلف روٹس پر بسيں ،کوچز اور مني بسيں چلنا شروع ہوگئيں.ہڑتال کے باعث دفاتر اور کاروبار کيلئے نکلنے والے شہريوں اور طلباء کو شديد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
پبلک ٹرانسپورٹ کي ہڑتال سے رکشہ ٹيکسي والوں کي چاندي ہوگئي.مہنگائي کي چکي ميں پسے شہري منہ مانگاکرايہ ادا کر کے سفر کرنے پر مجبور نظر آئے. شہريوں کا کہنا ہے ايک طرف مہنگائي کا طوفان ہے تو دوسري جانب آئے روز کي ہڑتالوں نے جينا محال کردياہے.ٹرانسپورٹ کي ہڑتال کا خميازہ طلباء کو بھي بھگتنا پڑا اور ميٹرک بورڈ کے تحت آج ہونے والا پرچہ ملتوي کرديا گيا. چئيرمين بورڈ کے مطابق اب يہ پرچہ 8 مئي کو ہوگا. .......
/169